۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپس

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے یوم عاشور کو سندھ بھر میں40 سے زائد مقامات پہ پیام حسینی جلوس اور حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپس کا انعقاد کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ علم و عمل تحریک  پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک اور کربلا کا واقعہ انسانیت ، بیدار اور خوداریت کا درس دیتا ہے، اس پیغام کو رسومات کا شکار کر دینا قربانی سے نا انصافی کی مصداق ہوگی، فکر امام حسین علیہ السلام اور کربلا شناسی کے لیئے ضروری ہے کہ اس تحریک کے حقیقی مقصد کو سمجھیں اور اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیئے منظم اور مفید پروگرامات کا انعقاد ہو، محرم الحرام میں ہر انسان کے دل میں کربلا کا درد تازہ ہوجاتا ہے اور قربانی و ایثار کا جذبہ پیدار ہوتا ہے، جب کہ تمام مکاتب فکر امام حسین علیہ السلام اور خاندان رسالت صہ کے غم میں شریک ہونے کے لئے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مگر ضرورت ہے کہ اربعین کے موقع پہ نجف تا کربلا ہونے والے جلوس کے طرز پہ دنیا بھر میں جلوس ہوں جس میں کوئی رنگ و نسل، مذھب، کی بندش نہ ہو اور تمام لوگ یکجا ہوکر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں۔

 اس سلسلے میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مثالی عزاداری  بنام پیام حسینی جلوس کو سندھ میں متعارف کروایا ہے جو کہ اربعین حسینی نجف تا کربلا کے جلوس کی طرز کا ہے۔ جس میں تمام شریک افراد پرچم عباس لیئے، لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے جلوس میں مقررہ منزل کی جانب روان دواں ہوتے ہیں، اس عزاداری کو اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شیعہ و سنی مکتب سمیت ھندوں، عیسائی، سکھ، کولھی مذاھب کے افراد بھی با آسانی شرکت کرتے ہیں  جب کہ جلوس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی نہ ئی ثقافت روکاوٹ بنتی ہیں، اس سال اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ کے 40سے زائد شہروں میں مثالی عزاداری کے جلوس نکالے جائیں گے،  عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے تھلسمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو خون کا عطیہ کرنے کے لیئے حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ کا انعقاد کرے گی۔   اس موقع پہ مرکزی سیکریٹری شعبہ عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ذریعے انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے قمہ زنی کو ختم کرکے خون کو عطیہ کرنے کی تحریک کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں ایثار و قربانی کا جوش پیدا ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .